ایرانی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے پاسدارن انقلاب کے زمینی لشکر کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ ایران کی وزارت خارجہ پاکستان سے مذاکرات کر کے دہشت گردوں کی گرفتاری اور حوالگی کا مطالبہ کرے۔یا حکام انہیں اجازت دیں کہ پاسداران انقلاب خود ان دہشت گردوں سے نمٹ لے۔ انہوں نے کہا کہ پاسداران انقلاب کا الیٹ یونٹ (ELITE UNIT) ان افراد کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 169980
ایران کے پاسداران انقلاب نے اپنی حکومت سے درخواست کی ہے کہ سیستان بلوچستان میں خودکش حملے میں ملوث افرادکو پاکستان سے طلب کیاجائے ورنہ انہیں اجازت دی جائے کہ وہ خود ان افراد سے نمٹ لیں۔